ایرانی سفیر کی سربراہ آئی اے ای اے سے ملاقات، جوہری معاہدے پر گفتگو

لندن، ارنا - ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے عالمی جوہری ادارے کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا.

"کاظم غریب آبادی" نے گزشتہ روز سربراہ آئی اے ای اے "رافائل گروسی" کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون پر گفتگو کی.
یاد رہے کہ امریکہ کی عالمی جوہری معاہدے سے علیحدگی کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس معاہدے کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کی مگر گزشتہ دو سال کے دوران یورپی فریقین نے اپنے جوہری وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یورپ کی کمزوری کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے جوہری وعدوں میں کمی لانے کے مرحلوں کا آغاز کردیا ہے.
حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے 5 جنوری کو جوہری معاہدے میں اپنے وعدوں میں کمی لانے سے متعلق پانچواں فیصلہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ اب ایران یورینیم کی افزودگی، ذخیرہ شدہ یورینیم کی مقدار کے ساتھ اپنی جوہری سرگرمیوں میں کسی حدود کا پابند نہیں ہے.
اس بیان کے مطابق، ایران افزودگی کی صلاحیت ، افزودگی کی سطح ، افزودہ مواد ، ترقی اور تحقیق کی مقدار جو 2015 میں دستخط شدہ جامع مشترکہ ایکشن پلان میں طے شدہ ہے، پر پابندیوں کا خاتمہ کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =