ایرانی فلم کو یونانی میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکاروں کی بنائی گئی دستاویزی فلم "copper notes of a dream" کو یونان میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں جئوری کی پسندیدہ فلم کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہدایت کار "رضا فرہمند" کی بنائی گئی دستاویزی فلم copper notes of a dream کو یونان میں منعقدہ 22 ویں بین الاقوامی فلم میلے میں پیش کیا گیا اور اس کو جئوری کی پسندیدہ فلم کے طور پر چن لیا گیا۔

جئوری کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس ایوارڈ ایک ایسی فلم کو دیا جاتا ہے جو خاص طور پر جنگ جیسے خاص حالات میں بچوں کے خوابوں کی اہمیت دیتے ہوئے ان کی قدر کرتی ہے۔"

copper notes of a dream فلم کی کہانی ملوک نامی 10 سالہ لڑکے کی بارے میں ہے جو جنگ میں تباہ ہونے والے گھروں کے تابنے کے تاروں کو جمع کرکے فروخت کرتے ہیں اور ان حالات کے باوجود ان کے دلوں میں امید اور اپنے خوابوں کے حصول کی شوقیں زندہ ہیں۔

 اس فلم کو اس سے پہلے ایشیا پیسیفیک، لوکارنو، امریکی ہارل اور جنوبی کوریا کے ڈی ایم زی فلم فیسٹیول کے ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 9 =