13 جنوری، 2020 3:34 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83632548
0 Persons
ظریف کا سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس کو خراج عقیدت

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے تہران میں قائم عمانی سفارتخانے میں سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب پر دستخط کردیا.

"محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں قائم عمانی سفارتخانہ کا دورہ کیا اور مرحوم سلطان قابوس کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کردیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں عربی زبان میں سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر کے ہیثم بن طارق کو نئے سلطان بننے پر مبارک باد دی.
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز عمان کے مرحوم سلطنت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی شرکت اور نئے سلطان کے ساتھ ملاقات کے لئے عمان کا دورہ کیا.
انہوں نے ہیثم بن طارق کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا.
مرحوم سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں ہفتہ کے روز انتقال کر گئے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =