13 جنوری، 2020 3:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83632531
0 Persons
تہران مسقط تعلقات کے فروغ کیلئے پُرامید ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے سلطنت عمان کے نئے سلطان "ہیثم بن طارق آل سعید" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو بادشاہی کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کر دیا کہ ان کے سلطنت کے دوران ایران اور عمان کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ مرحوم سطان قابوس کے دوران سلطنت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی تھے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ہیثم بن طار ق آل سعید کے سلطنت کے دوران بھی تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا فروغ ہوگا۔

انہوں نے سلطنت عمان کے نئے سلطان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عرب ملک سلطنت عمان کے سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ہیثم بن طارق کو عمان کے نئے  سلطان کے طور پر تعینات کر دیا گیا۔نئے سلطان سلطان قابوس کے چچا زاد بھائی ہیں، انھوں نے 2002 سے ثقافت اور قومی ورثے کے وزارت کا منصب سنبھالا ہوا ہے۔

ہیثم بن طارق نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی ہے، وہ عمان کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل اور انڈر سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، ان کی عمر 65 سال ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =