13 جنوری، 2020 11:56 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83632046
0 Persons
ایران سے 21 ہزار ٹن سمندری جانوروں کی برآمدات

بوشہر، ارنا – ایران کے جنوبی شہر بوشہر سے گزشتہ 9 مہینے کے دوران 21 ہزار ٹن آبی جانور بشمول کیکڑے اور مختلف مچھلیوں کو برآمد کیا گیا ہے.

یہ بات صوبے بوشہر کے ویٹرنری میڈیسن کے ڈائریکٹر جنرل "مرتضی بحرانی" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اس ادارے کے ذریعہ صحت اور سنگرودھ کی نگرانی کے بعد 15 ہزار ٹن کیکڑے اور چھ ہزار ٹن مچھلی بیرون ملک میں برآمد کیا گیا.
بحرانی نے کہا کہ یہ آبی جانور پاکستان، آسٹریا، برطانیہ، اٹلی، بیلجیم ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، عمان ، کویت ، تھائی لینڈ ، ویت نام ، ہانگ کانگ ، ملائیشیا ، چین ، سری لنکا ، جنوبی کوریا ، تائیوان اور لبنان کو برآمد کیا گیا ہے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =