12 جنوری، 2020 7:38 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83631348
0 Persons
 ایرانی والی بال ٹیم نے 2022 اولمپک کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایرانی کی قومی والی بال ٹیم نے چین میں منعقدہ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں میں چینی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی کیساتھ ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے والی بال کیھلاڑی، آج بروز اتوار کو چین میں منعقدہ المپک کوالیفائنگ مقابلوں میں چینی حریف کیخلاف میدان میں اترگئے۔

منعقدہ مقابلوں میں ایرانی کیھلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین مسلسل سیٹوں میں بالترتیب 14- 25، 22-25 اور 15- 25 پوانٹس کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

اس کامیابی کے حصول سے اسلامی جمہوریہ ایران کی والی بال ٹیم نے ٹوکیو میں منعقدہ 2022 اولمپک مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ اولمپک کوالیفائنگ مقابلوں کا 7 سے 12 جنوری سے چین میں انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والی بال ٹیم نے اس سے پہلے برازیل میں منعقدہ 2016 اولمپک مقابلوں کا کوٹہ حاصل کر لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =