قطر دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو فروغ دینے کا اڈہ بن سکتا ہے: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے امیر قطر کے حالیہ دورہ ایران پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر بطور ایران کے دوست اور ہمسایہ ملک کے معاشی، تجارتی اور سمندری شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا ایک اڈہ بن سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کے روز امیر قطر شیخ تمیم حمدال ثانی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ امیر قطرہ کے حالیہ دورہ ایران سے دونوں ملکوں کے تعلقات کا فروغ ہوجائے گا۔

انہوں نے ایران میں مختلف شعبوں بشمول زراعت، صنعت اور ہوٹل کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نجی اور سرکاری شعبے میں سرگرم قطر کے اقتصادی کارکن بھی ان مواقع  سے فائدہ اٹھا کر ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

 ایرانی صدر نے سیاحتی شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دتیے ہوئے ایران اور قطر کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے جلد ازجلد نفاذ کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیشن کی تشکیل کو ضروری قرار دے دیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مشترکہ تعاون کمیشن کے قیام کے موقع پر ایران اور قطر کی کامیابیوں اور صلاحیتوں پر مشتمل مشترکہ نمائش کا انعقاد ہوجائے گا جس سے سرمایہ کاری کو فروغ مل جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے دورہ دوحہ کیلئے امیر قطر کی دعوت کا تسلیم کیا۔

 ایران کے بغیر خطے میں ہرکسی سیکورٹی تعاون کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا

 اس موقع پر امیر قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کا حالیہ دورہ، ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کے فر وغ اور طے پانے والے معاہدوں کے جلد نفاذ پر تعمیری ثابت ہوگا۔

انہوں نے مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کمیشن کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کمیشن کے ممبران سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دونوں ممالک کی دلچسپی کے مختلف امور جو عام طور پر تہران دوحہ تعلقات کی ترقی اور مضبوطی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں، کا پیچھے کریں۔

 واضح رہے کہ ایران اور قطر کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس اور تجارتی، زراعتی مصنوعات کی نمائش اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق سمینار کا مئی مہینے میں ایران میں انعقاد  کیا جائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =