12 جنوری، 2020 5:35 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83631197
0 Persons
ایران میں برطانوی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

تہران، ارنا- دارالحکومت تہران میں تعینات برطانوی سفیر کو غیر معمولی سلوک اور غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے محکمہ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے اور ان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرادیا۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خارجہ میں تعینات دائریکٹر مینجر برائے یورپی امور اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر نے "روبرت میک ایئر" کو غیر معمولی سلوک اور غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے دفتر خارجہ طلب کیا۔

اس ملاقات میں برطانوی سفیر کو ایرانی با ضابطہ احتجاج کا ریکارڈ کرادیا۔

اس ملاقات میں برطانوی سفیر کو اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ غیر قانونی محفلوں میں غیر ملکی سفیروں کی موجودگی ان کے ملک کے سیاسی نمائندے ہونے کی حیثیت سے ان کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے اور یہ سفارتی تعلقات سے متعلق 1961 میں ویانا کنونشن کے منافی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی سفیر کو ہفتہ کی رات ایران میں غیر قانونی جلسوں میں شرکت کیلئے گرفتار کیا گیا اور پھر ان کی شناخت کے بعد اور سفارتی استثنی کی وجہ سے آزاد ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 3 =