12 جنوری، 2020 5:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83631165
0 Persons
قطر کیساتھ کھڑے رہیں گے: ایرانی صدر

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ  حالیہ سالوں  کے دوران، بعض ممالک نے قطر کیخلاف پابندیاں لگائی لیکن ایران، اپنے ہمسایہ ہونے، تاریخی اور دوستانہ فرائض پر عمل کرتے ہوئے قطر کیساتھ کھڑا رہا اور مستقبل میں بھی کھڑا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز اتوار کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے امیر قطر کیساتھ ایک مشترکہ پریس کا نفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان بھائی چارے اور دوستی پر مبنی تعلقات سے سب واقف ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان حسن سلوک پر مبنی تعلقات قائم ہیں۔

 ایرانی صدر نے کہا  کہ حالیہ سالوں کے دوران کچھ ممالک نے قطر کیخلاف پابندیاں لگائی لیکن ہم  قطر کیساتھ کھڑے رہیں اور مستقبل میں بھی اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آج دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے بہت اہم فیصلے کیے گئے۔

صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے اچھے تعلقات ہیں اور ایران اور قطر کے درمیان مختلف اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں بے پناہ صلاحیتں ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ آئندہ مہینوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ کمیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس مشترکہ کمیشن کے انعقاد سمیت دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ علاقے میں قیام ام و سلامتی کے پیش نظر خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان کی سلامتی کی فراہمی پر دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مشاورت اور تعاون میں اضافہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ امیر قطر کے دورہ ایران، باہمی تعلقات پر مثبت اور تعمیری اثرات مرتب کرے گا۔

 یہ بات قابل ذ کر ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدآل ثانی آج بروز اتوار کو تہران کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ایرانی وزیر توانائی نے ان کا استقبال کیا۔

وہ دورہ ایران کے موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "علی لاریجانی" سے بھی ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 5 =