مازندران میں غیرملکی سیاحوں کی آمد میں 38 فیصد اضافہ

ساری، ارنا - رواں سال کے 9 مہینے کے دوران 106 ہزار غیرملکی سیاحوں نے ایران کے شمالی صوبے مازندران کی سیر کی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات صوبے مازندران کے ثقافتی، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے ادارے کے ڈپٹی "مہران حسنی" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 77 ہزار غیرملکی سیاحوں نے اس صوبے کا دورہ کیا اور رواں سال کے دوران ان کی تعداد 106 ہزار اور 873 سیاح تک پہنچ گئی.
حسنی نے کہا کہ غیرملکی سیاح 535 ہزار راتوں تک صوبے مازندران کے سرکاری رہائش گاہوں میں قیام پذیر تھے البتہ یہ سرکاری رہائش گاہوں کی شرح ہے اور اگر ہم مہمان کی حیثیت سے مازندران آنے والے مسافروں اور سیاحوں کو شامل کریں تو قیام کے اعدادوشمار بڑھ جائیں گے۔


75 ملین راتوں کی رہائش
صوبے مازندران کے ثقافتی، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے ادارے کے ڈپٹی نے کہا کہ رواں سال کے 9 مہینے کے دوران مختلف سیاح 75 ملین اور 722 ہزار راتیں اس صوبے میں قیام پذیر تھے جو گزشتہ سال کے دوران ان کی تعداد 58 ملین افراد تھے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 7 =