12 جنوری، 2020 1:52 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83630842
0 Persons
قطری امیر ایران پہنچ گئے

تہران، ارنا – قطری امیر ایرانی صدر مملکت کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے لئے تہران پہنچ گئے.

قطری امیر "شیخ تمیم بن حمد آل ثانی" اتوار کے روز صدر حسن روحانی اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور گفتگو کے لئے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.
ایرانی صدر نے جمعرات کے روز قطری امیر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر گفتگو کی.
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان اعلی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر زور دیا.
یاد رہے کہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے 2013 کے جون میں پہلی بار کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے 4 جنوری کو دورے ایران کے موقع پر اپنے ہم منصب محمد جواد ظریف کے علاوہ صدر حسن روحانی اور ایرانی اسپیکر علی لاریجانی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران علاقائی تبدیلیوں پر مذاکرات کیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =