12 جنوری، 2020 10:02 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83630310
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ مسقط پہنچ گئے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے آج عمان کے مرحوم سلطنت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی شرکت اور نئے سلطان کے ساتھ ملاقات کیلیے عمان پہنچ گئے.

محمد جواد ظریف کچھ منٹ پہلے سلطنت عمان کے مرحوم سلطان قابوس کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کی شرکت اور اس ملک کے نئے سلطان 'ہیثم بن طارق' کے ساتھ ملاقات کے لیے عمانی دارالحکومت مسقط پہنچ گئے.

مرحوم سلطان قابوس 79 برس کی عمر میں ہفتہ کے روز انتقال کر گئے.

ان کے جنازے گزشتہ روز مسقط میں انعقاد کیا گیا.

عمان کی حکومت نے شاہ قابوس کی موت کے بعد تین روزہ عوامی سوگ اور عام تعطیل کا اعلان کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں عربی زبان میں سلطان قابوس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کر کے ہیثم بن طارق کو نئے سلطان بننے پر مبارک باد دی.

انہوں نے ہیثم بن طارق کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 11 =