سربین تصویری میلے میں ایرانی فوٹوگرافر کی دوسری پوزیشن

بوشہر، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے فوٹوگرافر "امید رضا پور نبی" نے سربیا اور مونٹینیگرو میں منعقدہ بین الاقوامی تصویری نمائش میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

یہ بات ایرانی ثقافتی ادارہ کے نائب سربراہ برائے آرٹس کے امور "محمد حسین زندویان" نے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میلہ بین الاقوامی فیڈریشن آف فوٹوگرافی آرٹ، ایسوسی ایشن آف امریکن فوٹوگرافروں اور سربین فوٹوگرافی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین حصوں بشمول "خواتین"، "آزاد موضوع اور رنگی فوٹو" اور "آزاد موضوع اور واحد رنگ" کا انعقاد کیا گیا۔

زندویان نے کہا کہ ایرانی جنوبی صوبے بوشہر سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافر امید رضا پور نبی نے اس میلے کے خواتین حصے میں دوسری پوزیشن اور آزاد موضوع کے حصے میں بھی اعزار انعام کو حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ سربین میلے میں ایرانی فوٹوگرافر کے 10 فن پاروں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 6 =