ایران میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں کی 6۔1 ارب ڈالر کی برآمدات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں نے 6۔1 ارب ڈالر مصنوعات کی برآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی ادارے کے سربراہ "اصغر مصاحب" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے خورد و نوش، گھریلو ایپلائینسز، پولیمر اور پلاسٹک مواد، کیمیکل مصنوعات، قالین، چرمی اور ہینڈ بیگ، ایرانی برآمد شدہ مصنوعات کے سب سے بڑے حصے ہیں۔

مصاحب نے کہا کہ ایکسپورٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے قیام اور ایکسپورٹ کنسورشیا تشکیل دینے میں مدد کرنا (مشترکہ برانڈ یا مشترکہ طور پر اپنے سامان کی فراہمی کیلئے پیداوار اور برآمدی یونٹ کو اکٹھا کرنا) چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے دو اہم اقدمات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اب تک ایران میں 65 ایکسپورٹ مینجمنٹ کمپینیوں اور 72 ایکسپورٹ کنسورشیا کا قیام عمل میں آیا ہے۔

مصاحب نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی اداروں کی تقویت کیلئی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایکسپورٹ کنسورشیا اور ایکسپورٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو برآمد کی بنیادی باتوں، اصولوں اور قانونی حیثیت سے واقف کرنے کیلئے ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 6 =