ایران میں 'کارٹون اور ٹرمپزم کا کارٹون' کے میلے کا انعقاد، 79 ممالک کی شرکت

تہران، ارنا – اسلامی انقلاب کے میوزیم کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں'کارٹون اور ٹرمپزم کا کارٹون' کے میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں 79 ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا.

یہ بات علی اصغر جعفری نے ہفتہ کے روز 'کارٹون اور ٹرمپزم کا کارٹون' کے میلے کی افتتاحی تقریب میں کہی.

انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول دفاع مقدس، انقلاب اور مدافع حرم کے شہدا، شہید جنرل سلیمانی اور یوکرائنی طیارے کے حادثے میں متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انعقاد کیا گیا.

اس میلے میں 625 ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے1800 فن پارے کے ساتھ ٹرمپ اور سامراجی دنیا کی فوجی پالیسیاں کی عکاسی کرتے ہیں.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =