ایران میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 50 لاکھ ٹن سے زائد اسٹیل کی برآمدات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران 50 لاکھ 209 ہزار 285 ٹن اسٹیل مصنوعات کو برآمد کیا گیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے مختلف شہروں بشمول اصفہاں کے ذوب آہن اور فولاد مبارکہ، خوزستان، ہرمزگان، فولاد  آلیاژی، خراسان، کاوہ جنوب، صبا فولاد، بناب، اور چادرملو کے اسٹیل فیکٹریوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے گزشتہ مہینے کے دوران، ایران میں مجموعی طور پر 485 ہزار 611 ٹن اسٹیل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موجودہ اعداد و شمار کے مطابق ایران میں اسٹیل مصنوعات کی برآمدات میں گزشتہ سال کی بنسبت 91 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شائع شدہ بعض خبروں میں ملک میں اسٹیل پیداوار کی برآمدات کی سہ ماہی قبل فروخت کی گئی ہے جو اس اسٹریٹجک دھات کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں کے پیش نظر اسٹیل  فیکٹریوں کی سرگرمیوں میں تعمیری کردار ادا کر سکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =