بهارت میں ایران سے متعلق اڑھائی ہزار سے زائد کتابوں کی اشاعت

تہران، ارنا- دارالحکومت دہلی نو میں تعینات ایران کے ثقافتی قونصلر نے کہا ہے کہ بھارت میں ایران سے متعلق اڑھائی ہزار سے زائد کتابوں کی اشاعت ہوئی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد علی ربانی" نے دہلی نو میں منعقدہ 28 ویں کتاب میلے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے ایران اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں ایران سے متعلق اڑھائی ہزار سے زائد کتابوں کی اشاعت ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس میں اضافہ ہوجائے گا۔

دراین اثنا، دہلی نو میں منعقدہ کتاب میلے میں ایرانی اسٹالز کے عہدیدار نے ایران میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کتاب میلے کی جگہ اور تاریخ سمیت اس نمائش کی صلاحیتوں پر تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ خطے کی سب سے بڑی کتاب کی نمائش ہے۔

انہوں نے کتابوں کی اشاعت سے متعلق ایران میں موجود صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کے تمام پبلشروں اور کو تہران بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کی دعوت دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 28 ویں بین الاقوامی کتاب میلے کا بھارتی دارالحکومت دہلی نو میں انعقاد کیا گا جس میں نائب ایرانی وزیر ثقافت "محسن جوادی" اور ایرانی ہوم بوک کے ڈائریکٹر مینجر "نیکنام حسینی پور" اور بھارت میں تعینات ایرانی ثقافتی قونصلر "محمد علی ربانی" نے حصہ لیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =