11 جنوری، 2020 3:44 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83629701
0 Persons
ایران اور پاکستان کے علاقائی مذاکرات میں اضافے کی اہمیت

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے خطے کی حالیہ تبدیلیوں اور پاک ایران تعلقات کی اہمیت کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات اور باہمی مشاورت میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے علاقے میں قیام امن، استحکام اور سلامتی کے حوالے سے کشیدگی میں کمی اور علاقائی تعاون کیلئے ایران کے تعمیری موقف کا ذکر بھی کیا۔

 ان خیالات کا اظہار "سید محمد علی حسینی" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم خطی کشیدگی میں کمی اور علاقائی ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے سے متعلق اعلی ترین سطح پر پاکستانی کوششوں سے واقف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ "شاہ محمود قریشی"، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل کے فریم ورک کے اندر، ایران کا دورہ کریں گے۔

پاک ایران تعلقات میں مضبوطی لانے کا پختہ عزم

سید محمد علی حسینی نے ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ پاکستان بھی ایران کے ہمسایہ ملک ہونے اور دنیائے اسلام میں اس کی اہم پوزیشن کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور مذہبی مشترکات کی بنا پر ایران سے گہرے قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے اعلی حکام بھی مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے مستقبل کیلئے پُرامید ہیں اور ان کی بھر پور حمایت بھی کرتے ہیں۔

حسینی نے کہا کہ پاکستانیوں نے خطی تبدیلیوں سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کر دیا اور پاکستانی عہدیداروں نے بھی امریکی ریاستی دہشتگردی پر نفرت کا اظہار کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 6 =