11 جنوری، 2020 3:08 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83629638
0 Persons
انسانی غلطی المناک حادثے کا سبب بنی: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی مہم جوئی کے سبب پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے طیارہ انسانی غلطی کا شکار ہوا.

یہ بات محمد جواد ظریف نے ہفتہ کے روز ٹوئیٹر پیغام میں کہی.

انہوں نے اس تلخ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے معذرت چاہتے ہیں۔

ظریف نے کہا کہ امریکی مہم جوئی کے سبب رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے طیارہ انسانی غلطی کا شکار ہوا.

انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی جانب سے تحقیقات کے ابتدائی نتائج سامنے آئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چند گھنٹے پہلےایرانی مسلح افواج نے ایک وضاحتی بیان جاری کر کے یوکرائنی طیارے کو انسانی غلطی کی بنیاد اور غیر ارادی طور پرمار گرانے کا اعتراف کیا۔

جس بیان کے مطابق، یوکرائنی طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ایک حساس عسکری ٹارگٹ کے قریب آیا تاہم اس حساس صورتحال کے پیش نظر اور غیرارادی اور انسانی غلطی کی وجہ سے طیارہ کو نشانہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق،   بدھ کے روز8 جنوری کو تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد  (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 12 =