11 جنوری، 2020 2:36 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83629553
0 Persons
پاکستانی وزیرخارجہ کا آئندہ دورہ ایران اور امریکہ

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے پرامید ہیں اور اس مقصد کے لئے وہ جلد اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کا دورہ کریں گے.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ بیان سے ایک امید کی کرن دکھائی دی ہے.
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا یہ موقف ہے کہ یہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا اسی لیے ہم کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.
قریشی نے کہا کہ ایران کی طرف سے طیارہ واقعے کا جو بیان سامنے آیا ہے میں امید کرتا ہوں کہ اس سے تشویش میں کمی آئے گی.

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں میری ایرانی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی.
پاکستانی وزیر نے کہا کہ میں ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکہ بھی جاوں گا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لائی جائے.

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آج بروز ہفتہ یوکرائنی مسافربردار طیارے کے حادثے پر وضاحتی بیان جاری کردیا جس بیان کے مطابق یوکرائنی طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ایک حساس عسکری ٹارگٹ کے قریب آیا تاہم اس حساس صورتحال کے پیش نظر اور غیرارادی اور انسانی غلطی کی وجہ سے طیارہ کو نشانہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق،  8 جنوری بدھ کے روز تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد  (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 4 =