طیارہ حادثہ، ممکنہ کوتاہیوں کو دیکھا جائے: آیت اللہ خامنہ ای

تہران، ارنا - سپریم لیڈر ایران نے یوکرائنی مسافربردار طیارے کے حادثے پر متاثرین کے ساتھ ایک بار پھر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ ممکنہ قصور واروں اور کوتاہیوں کو دیکھا جائے.

قائد اسلامی انقلاب حضرت  آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کو یقینی بنایا جائے.

بیان کے مطابق، یوکرائنی طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ایک حساس عسکری ٹارگٹ کے قریب آیا تاہم اس حساس صورتحال کے پیش نظر اور غیرارادی اور انسانی غلطی کی وجہ سے طیارہ کو نشانہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق،  8 جنوری بدھ کے روز تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد  (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 2 =