یوکرائنی طیارے سے متعلق ایرانی مسلح افواج کیجانب سے وضاحتی بیان

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گزشتہ دنوں تہران میں یوکرائنی مسافربردار طیارے کے حادثے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے.

بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں گزشتہ دنوں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحانہ مہم جوئی کی وجہ سے وطن عزیز ایران انتہائی ہائی الرٹ کی حالت میں تھا.
بیان کے مطابق، یوکرائنی طیارہ اڑان بھرنے کے بعد ایک حساس عسکری ٹارگٹ کے قریب آیا تاہم اس حساس صورتحال کے پیش نظر اور غیرارادی اور انسانی غلطی کی وجہ سے طیارہ کو نشانہ بنایا گیا.

تفصیلات کے مطابق،  8 جنوری بدھ کے روز تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد  (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =