یوکرائنی طیارے کے حادثے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹھرے میں لائیں گے: ایرانی صدر

تہران، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی غلطی کی بنیاد پر یوکرائن کے مسافربردار طیارے کو حادثہ پیش آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹھرے میں لایا جائے گا.

انہوں نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دیگر لواحقین کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا.
صدر روحانی نے کہا کہ طیارہ حادثہ ناقابل معافی غلطی ہے اور ہم اس کے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لائیں اور اس کے نتائج ایرانی قوم اور لواحقین تک پہنچائیں گے.

تفصیلات کے مطابق،  8 جنوری بدھ کے روز تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد  (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =