فرانس، امریکہ اور کینیڈا کے نمائندے ایران کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – فرانس،امریکہ اور کینیڈا کے نمائندے یوکرائن کے بوئنگ 737 طیارے کے گرنے کی تحقیقات کے لیے ایران کا دورہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ سید عباس موسوی نے آج بروز جمعرات یوکرائنی طیارے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ردعمل میں کہا کہ ایران بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO کے قواعد کے مطابق یوکرائنی طیارے کے گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کمیٹی کی شرکت کے لیے پرواز کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا ملک(یوکرائن)، طیارے کے مالک (یوکرائن)، طیارہ ساز کمپنی (بوئنگ) اور طیارے کےانجن تیار کرنے والی کمپنی (فرانس) کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل تہران کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے اڑنے والا یوکرین کا بوئنگ 800 -737 مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں جہاز میں مسافروں اور عملے سمیت 176 افراد سوار تھے۔ طیارہ اڑان بھرنے کے پانچ منٹ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار عملے اور مسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ پایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://www.irna.ir/news/83628290

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 13 =