سید عباس موسوی نے آج بروز جمعرات یوکرائنی طیارے کے حوالے سے مغربی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے ردعمل میں کہا کہ ایران بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO کے قواعد کے مطابق یوکرائنی طیارے کے گرنے کی وجوہات کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کمیٹی کی شرکت کے لیے پرواز کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا ملک(یوکرائن)، طیارے کے مالک (یوکرائن)، طیارہ ساز کمپنی (بوئنگ) اور طیارے کےانجن تیار کرنے والی کمپنی (فرانس) کی دعوت دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، حالیہ دنوں میں تہران کے قریب یوکرائن کا ایک مسافر بردار طیارہ آتشزدگی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوگیا جس میں 179 مسافر اور 9 عملے سوار تھے جو تمام افراد (147 افراد ایرانی اور 32 افراد غیر ملکی) جاں بحق ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ