10 جنوری، 2020 9:44 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83628152
0 Persons
یوکرائنی طیارے کے حادثے پر ایرانی حکومت کا بیان

تہران، ارنا – ایرانی حکومت کے ترجمان نے ایرانی دارالحکومت کے قریب گرنے والے مسافربرداریوکرائنی طیارے کے حادثے میں متاثر خاندانوں کو تعزیت کا اظہار کرتےہوئے اس حادثے کے حقائق کے بارے میں ایک باضابطہ بیان جاری کردیا۔

اس بیان کی تفصیلات حسب ذیل ہے:

1۔ اس حادثے کی تحقیقات کیلئے بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) ICAO کے قواعد کے مطابق ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے، جس میں تمام متعلقہ ممالک کے ماہرین کی موجودگی میں شفافیت اور تیزی سے اس ہوائی حادثے کے تمام تکنیکی اور آپریشنل پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

2۔ بین الاقوامی قواعد کے مطابق وہ ملک جس میں یہ حادثہ پیش آیا ہے(ایران)،پرواز کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے والا ملک(یوکرائن)، طیارے کے مالک (یوکرائن)، طیارہ ساز کمپنی (بوئنگ) اور طیارے کےانجن تیار کرنے والی کمپنی (فرانس) اس کمیٹی میں شرکت کر سکتے ہیں اور ہم بوئنگ کمپنی سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلیک باکس جائزہ لینے کے عمل میں حصہ لینے کے لئے اپنے نمائندہ کو بھیجے۔

3۔ اس کمیٹی کی شرکت کے لیے دوسرے ممالک جن کے شہریوں اس المناک واقعے میں جاں بحق ہوگئے ہیں،کا خیر مقدم کرتے ہیں،

4۔ ایرانی صدر کے حکم کے مطابق، ہم  فوری طور پر تکنیکی اور پیشہ ورانہ جائزوں کے نتائج منظر عام پر لائے جائیں گے۔

5۔ ہمیں ہمیں یقین ہے کہ یہ سب کے لئے خاص طور پر متاثر خاندانوں کا ایک تسلی بخش راستہ ثابت ہوگا۔

6۔آج پینٹاگون کے ایک باخبر اہلکار نے ایک نفسیاتی کارروائی میں میڈیا میں یوکرائن کے طیارے کو دو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی جھوٹ خبریں اشاعت کی لیکن مستقبل میں اس عظیم جھوٹ کی ذمہ داری کو کوئی قبول نہیں کرے گا۔

7۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ امریکی حکومت بہتر ہے کہ جھوٹ بولنے اور کسی نفسیاتی آپریشن کی تشکیل کے بجائے مذکورہ کمیٹیوں کے نتائج کے منتظر رہیں۔

8۔ آخر میں مجھے افسوس ہے کہ امریکی حکومت اس نفسیاتی آپریشن کے ساتھ اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اس واقعے کے متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =