9 جنوری، 2020 12:22 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83627424
0 Persons
امریکا مذاکرات کرنے والا نہیں: تخت روانچی

نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے جنرل سلیمانی کی شہادت کو ایرانی عوام کے ساتھ امریکی حکومت کی دشمنی کا نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کرنے والا نہیں ہے اور ہم امریکی صدر کے ان دعووں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے آج بروز جمعرات ارنا کے نمائندے کے پوچھےگئے ایک سوال کے جواب میں کہی.
انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے حالیہ دنوں میں 2 بار ایرانی خارجہ پالیسی کے خلاف اقدام اٹھایا ہے پہلا اقدام ظریف کو اقوام متحدہ کے اجلاس کی شرکت سے روکنا اور دوسرا جنرل سلیمانی کا قتل تھا اس کے باوجود ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ ہم ایک مشترکہ معاہدے پر پہنچنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہیں، کیا آپ ٹرمپ کے دعوے کو سچ سمجھ سکتے ہیں؟
انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال سے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد ایران پر سخت پابندیاں عائد کی ہیں اور ہمارےخیال میں یہ معاشی دہشت گردی اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 10 =