ایرانی سپریم لیڈر کا ایران کے حالیہ دو وقائع پر اظہار تعزیت

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر نے حالیہ دنوں میں جنرل سلیمانی کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ اور یوکرینی طیارے کے وقائع میں جان بحق ہونے افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

آیت اللہ  سید علی خامنہ ای نے گزشتہ روز حالیہ دنوں میں جنرل سلیمانی کی تدفین کے موقع پر بھگدڑ  اور یوکرینی طیارے کے وقائع میں جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالی سے جاں بحق ہونے والے کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی.

قابل ذکر ہے کہ کرمان میں جنرل قاسمی کی تدفین میں بھگدڑ مچنے سے  50 سے زائد افراد جان بحق ہو گئے اور گزشتہ روز امام خمینی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے والا یوکرینی مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ کیا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 176 افراد جان بحق ہوگئے جن میں سے 147 مسافر ایرانی تھے .

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =