8 جنوری، 2020 11:08 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83626971
0 Persons
پاکستانی آرمی چیف اور ایرانی سفیر کے درمیان ملاقات

اسلام آباد، ارنا- پاکستانی آرمی چیف نے آج پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر کے ساتھ ملاقات کر کے خطے کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستانی آرمی نے اعلان کردیا کہ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے بدھ  کے روز جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ ایک ملاقات میں خطے کی سیکورٹی صورتحال اور ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ  پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دورہ ایران کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے گزشتہ رات امریکی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے اور عین الاسد اور اربیل میں دو عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 14 =