8 جنوری، 2020 6:54 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83626813
0 Persons
پاکستانی وزیر خارجہ ایران کا دورہ کریں گے

اسلام آباد، ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دورہ ایران کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان  ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ "میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں اور واضح پیغام دیا جائے کہ: پاکستان امن کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تو تیار ہے مگر وہ دوبارہ کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔"

پاکستان کے وزیر اعظم نے آج بروز بدھ کو سلطنت عمان کے وزیر برائے مذہبی امور کیساتھ ایک ملاقات میں خلیج فارس اور مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ، کسی کے مفادات میں نہیں ہے اور خطی  کشیدگی کو کم کرنے کیلئے فوری اقدمات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان کے وزیر خارجہ نے بھی امریکہ کے حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت پر ایران کی جوابی کاروائی اور عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر میزائل حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کے بیانات کو کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے واشنگٹن سے احتیاط کیساتھ برتاؤ کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ نے گزشتہ رات امریکی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے ایران سے کیا گیا جس میں ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل فائر کیے اور عین الاسد اور اربیل میں دو عراقی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =