تیل قیمتوں میں اضافہ ہمارے لئے فائدہ مند ہے: ایرانی وزیر پیٹرولیم

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ہمیں فائدہ ہوگا.

ان خیالات کا اظہار "بیژن زنگنہ" نے آج بروز بدھ کو ایرانی کابینہ کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد کیخلاف ایران کا میزائل حملہ، دیے گئے حکم کے مطابق تھا۔

ایرانی وزیر تیل نے اس امید کا اظہار کردیا کہ یہ اقدام ایرانی قوم کیلئے عزت لائے گا۔

زنگنہ کا کہنا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے موقع پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور جب خطے میں قیام امن و استحکام برقرار ہو تو تیل کی قیمت میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں نفسیاتی طور پر تیل کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے جو ایران کے مفادات میں ہے۔

زنگنہ نے کہا کہ ہماری خواہش یہ ہے کہ امریکہ نہ صرف سیاسی نظام بلکہ اقتصادی نظام کو پریشان کرنے سے باز آئے اور لوگوں کو پُر سکون زندگی گزارنے کی اجازت دے کیونکہ یہ دنیا کے ہر فرد کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکے کے حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت کو سب نے مذمت کی ہے کیونکہ کوئی بھی آزاد انسان اس جرم کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

زنگنہ نے مزید کہا کہ یہ انسانیت کیخلاف سنگین جرم تھا اور دہشتگرد عناصر کے مفادات میں بھی تھا کیونکہ جنرل سلیمانی دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں ایک بہت عمدہ مثال تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =