امریکہ کی آئندہ شرانگیزی کا مزید طاقت سے جواب دیں گے: جنرل باقری

تہران، ارنا - ایرانی سپہ سالار میجر جنرل باقری نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کوئی نئی شرانگیزی کرے تو اسلامی جمہوریہ ایران اس مزید طاقت کے ساتھ اس کا جواب دے گا.

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے آج امریکی اڈوں پر ایران سپاہ پاسداران کے میزائل حملے کے بعد کہی.

ایران نے آج کی علی الصبح عراق میں امریکہ کے دہشتگردی حملے کے جوابی ردعمل میں عراق میں موجود امریکی فوجی عین الاسد اڈے پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیے.

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 1 =