8 جنوری، 2020 10:16 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83625748
0 Persons
ایران، کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتا: ظریف

تہران، ارنا - جنرل سلیمانی کی شہادت پر پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بیسز پر جراتمندانہ جوابی ردعمل کے بعد وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کشیدگی اور جنگ نہیں چاہتاہے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے آج بروز بدھ  ٹوئیٹر میں اپنے ذاتی پیج میں لکھی.
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے اپنا حق دفاع استعمال کیا ہے جو اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 5 کے مطابق ہے.

ظریف نے کہا کہ ہم اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور سنیئر فوجی حکام کو ہدف بنایا گیا تھا.

ایران نے آج کی علی الصبح عراق میں امریکہ کے دہشتگردی حملے کے جوابی ردعمل میں عراق میں موجود امریکی فوجی عین الاسد اڈے پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیے.

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

--

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =