7 جنوری، 2020 3:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83624959
0 Persons
خطے میں حقیقی استحکام لانے کیلئے کوشاں ہیں: بن علوی

تہران، ارنا- عمانی وزیر خارجہ نے تہران ریجنل ڈائیلاگ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے حقیقی استحکام لانے کیلئے ہم سب کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یوسف بن علوی نے منگل کے روز دارالحکومت تہران میں منعقدہ ریجنل ڈائیلاگ فورم کی افتتاحی نشست کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سلطنت عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے امریکہ، ان کیساتھ مسلسل رابطے میں خطی کشیدگی میں کمی لانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران، خطے میں قیام سلامتی کی فراہمی پر کام کر رہا ہے اور اس کی کوششیں اس حوالے سے جاری ہیں۔

بن علوی نے خطی سلامتی سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان باہمی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک اس باہمی تعاون کے بہت اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

عمانی وزیر خارجہ نے خطی امن اور سلامتی سے متعلق ایرانی سپریم لیڈر کی حکمت عملی اور تدبیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے تدابیر کی روشنی میں ہماری مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے سابق صدر "حامد کرزای" نے بھی تہران ریجنل ڈائیلاگ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا ان تمام مسائل کے با وجود امریکہ، ایران کیساتھ دوستانہ تعلقات کی طرف لوٹ آئے اور ساتھ ساتھ افغانستان اور ایران جوہری معاہدے سے متعلق اپنے کیے گئے وعدوں کیلئے ایک معقول راستے پر گامزن ہوجائے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 7 =