ایرانی پارلیمنٹ نے امریکہ کو جوابی ردعمل دینے کا بل پاس کردیا

تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے امریکہ کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کے جوابی اقدام کے بل کی منظوری پر اتفاق کیا.

ایرانی پارلیمنٹ کے 233 نمائندے نے آج بروز منگل امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کیلیے جوابی کارروائی کے بل کے حق میں ووٹ دیا.
واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =