6 جنوری، 2020 9:02 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83623773
0 Persons
حقائق سے غافل رہنا یورپ کی بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے: ظریف

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے جرمنی اور برطانیہ کے حالیہ مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے سے متعلق حقائق کو نہ سمجھنا یورپ کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے.

تفصیلات کے مطابق جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ "ہایکو ماس" اور "دومینگ راب" نے بدھ کے روز اپنے ایرانی ہم منصب سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے اور ان سے علاقے کی تازہ ترین صورتحال سمیت ایران جوہری معاہدے پر بات چیت کی۔

ان مذاکرات کے دوران خطی کشیدگی میں اضافہ کرنے سے گریز کرنے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے برطانیہ اور جرمنی کے حالیہ مواقف سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ یورپیوں کی اسٹریٹجک غلطی یہ ہے کہ وہ خطی حقائق کو نہیں سمجتے ہیں۔

انہوں نے امریکہ کی شدید تقفید کرتے ہوئے امریکی حملے میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد واشنگٹن کو خطے میں ہر کسی قسم کی کشیدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

انہوں نے یورپی فریقین کیجانب سے اپنے جوہری وعدوں پر عمل نہ کرنے کی تنقید کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں جوہری معاہدے کے فریم ورک کے اندر وعدوں میں کمی لانے کو ایران کاحق قرار دے دیا۔

ظریف نے کہا کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے اختتام کا واحد طریقہ ہے یہ ہے کہ یورپی فریقین اپنے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 13 =