6 جنوری، 2020 4:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83623581
0 Persons
 ظریف نے ٹرمپ کو انسانیت کا بڑا سمندر دیکھایا

  تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے نماز جنازہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر کو انسانیت کا بڑا سمندر دیکھایا۔

"محمد جواد ظریف" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں جنازے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر سے سوال پوچھا کہ ٹرمپ، کیا تم نے کبھی انسانیت کا اتنا بڑا سمندر دیکھا ہے؟ کیا تم اب بھی ہمارے خطے کے بارے میں اپنے جوکر قسم کے مشیروں کے مشورے مانو گے؟ کیا تم اب بھی یہ سمجھتے ہو کہ تم عظیم ایرانی قوم کے حوصلوں اور اس کے لوگوں کو شکست دے سکتے ہو؟

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس جنازے کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اب مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پیر کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =