6 جنوری، 2020 3:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83623513
0 Persons
ٹرمپ خطے میں اپنی مہم جوئی کا نتیجہ دیکھے گا: عراقچی

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ایران مخالف امریکی صدر کی لگاتار دھمیکوں کے ردعمل میں کہا ہے کہ ٹرمپ خطے میں اپنی مہم جوئی کا نتیجہ دیکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی پارلمینٹ میں امریکی فوجیوں کی واپسی کا بل پاس ہونے سے اس کا آغاز ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس عراقچی" نے بدھ کے روز ایران مخالف امریکی صدر کی دھمکیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کیجانب سے ایرانی عوام کو دھمکی دینا، کوئی نئی بات نہیں ہے ہم نے اسلامی انقلاب کے بعد 40 سالوں کے دوران، امریکی دباؤ اور دھمیکوں کے تحت زندگی گزارا ہے اور ترقی بھی ہے اور ہم آئے دن اور طاقتور بھی ہوجائیں گے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ ایک ناکام تجربہ ہے جس کو ٹرمپ  دوبارہ آزمانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدور نے بھی ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ اور دھمکی دینے کا رویہ اپنایا تھا تا کہ ایران کو ان کی خواست کو ماننے پر مجبور کریں لیکن ان کو شکست کا سامنا ہوا۔

اعلی ایرانی سفارتکار نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے احترام اور کرامت کیساتھ برتاؤ کے جواب کو دینا، سیکھایا ہے اور وہ کبھی بھی دھمکی اور جبر کیساتھ برتاؤ کرنے کا جواب نہیں دیں گے۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا کہ ٹرمپ خطے میں اپنی مہم جوئی کا نتایج دیکھے گا اور یہ بات گزشتہ روز عراقی پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کے بل کو پاس کرنے سے آغاز ہوگئی ہے اور علاقے سے امریکی فوجیوں کی مکمل واپسی تک جاری رہے گی۔

عراقچی کا کہنا ہے کہ بہت سارے مغربی ممالک کا یقین ہے کہ امریکہ کے اس بیوقوفانہ اقدام کی وجہ سے خطے میں ان کی موجودگی کے اختتام کا آغاز ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 6 =