6 جنوری، 2020 1:55 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83623316
0 Persons
شہید جنرل سلیمانی کے جنازے میں غیرملکی سفیروں کی شرکت

تہران، ارنا – ایران میں تعینات غیرملکی سفیروں نے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی.

فلسطین، ترکی، افغانستان، عراق، شام، ازبکستان، جمہوریہ آذربائیجان، عمانی مشیر، گیانا بساؤ اور کینیا کے سفیروں نے پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس فورس جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق، پیر کی صبح ایرانی دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ قائد انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی.
شہید قاسم سلیمانی کے جسم خاکی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 16 =