سلیمانی کے نام سے سامراجیت اور صہیونیوں میں لرزہ تاری ہوا ہے: شہید کی صاحبزادی

تہران، ارنا - شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان کے والد نے دشمنوں اور تکفیریوں کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں اور آج بھی سلیمانی کا نام سنتے ہی سامراجیت اور صہیونیوں کے درمیان لرزہ تاری ہوجاتا ہے.

یہ بات "زینب سلیمانی" نے پیر کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ، میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہیئے کہ بانی انقلاب آیت اللہ خمینی اور رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے مکاتیب کے طلبا جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے.
جنرل سلیمانی کی صاحبزادی نے کہا کہ جیسا کہ میرے والد نے کہا جواری ٹرمپ، اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان جدائی کے لئے اپنی اسٹریٹیجک غلطی اور دو عظیم مجاہد کی شہادت کے ساتھ دونوں عوام کے تاریخی اتحاد اور امریکہ سے ہمیشگی نفرت کا باعث بن گیا.
انہوں نے کہا کہ امریکی سپاہیوں جو مغربی ایشیا سمیت شام، عراق، لبنان، افغانستان، یمن اور فلسیطن میں امریکی ذلت کو دیکھ کر لواحقین کی وفات کے منتظر اپنے دن گزاریں گے.
انہوں نے ٹرمپ کو اپنے مخاطب قرار دے کر کہا کہ یہ نہ سمجھو کہ میرے والد کی شہادت سے سب کچھ ختم ہوچکا ہے ہم میرے والد کی طرح رہبر معظم کے ساتھ کھڑے رہیں گے.
زینب سلیمانی نے کہا کہ دنیا کے تمام جابروں کو جان لینا چاہئے کہ میرے والد ایرانی عوام، مزاحمتی امت اور دنیا کے آزادی پسندوں کے دل میں رہیں گے.
شہید جنرل سلیمانی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ "ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ جواری ٹرمپ کو جان لے کہ ہم آپ کے قریب ہیں جہاں آپ نہیں سوچتے ہیں، ہم قریب ہی ہیں جہاں آپ تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں، ہمیں شہادت اور امام حسین علیہ السلام پسند ہے، ہم سخت لمحوں سے گزر چکے ہیں، ہم آپ کے منتظر ہیں، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں اس جنگ کا مطلب آپ کے تمام امکانات اور اثاثوں کی تباہی ہے، آپ اس جنگ کا پہل ہیں مگر اس کے خاتمے پر ہم فیصلہ کریں گے."

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =