ایرانی دارالحکومت میں جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے کا آغاز

تہران، ارنا – ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس فورس شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جنازے کا آغاز ہوگیا ہے جنہیں الوداع کرنے کے لئے لاکھوں ایرانی امڈ آئے.

ایرانی دارالحکومت تہران میں ملک کے مختلف صوبوں اور علاقوں سے لاکھوں عوام جنرل قاسم سلیمانی، عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کے جنازے کی ادائیگی میں شریک ہیں.
ارنا کے رپورٹر کے مطابق، تہران یونیورسٹی جانے والی تمام سڑکوں پر ہجوم ہے اور ہر لمحہ شرکت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تہران نے بانی انقلاب کی رحلت کے بعد ایران کے ایک ممتاز سینئر فوجی کمانڈر کے جنازے کے لئے اتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا۔
یہ تقریب براہ راست ایران کے ٹیلی ویژن چینلز سے نشر کیا جاتا ہے اور پوری دنیا کے مختلف میڈیا میں اس کی وسیع کوریج ہے۔
ایرانی قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای" شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسم خاکی پر نماز جنازہ ادا کریں گے۔
شہید قاسم سلیمانی کے جسم خاکی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =