جنرل سلیمانی کی شہادت، آیت اللہ سیستانی کی قائد انقلاب سے تعزیت

تہران، ارنا - اعلی عراقی دینی پیشوا آیت اللہ سیستانی نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت پر قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کے نام میں ایک پیغام میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کردیا:

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و اناالیه راجعون

جناب مستطاب آیةالله آقای خامنه‌ای دامت برکاته

السلام علیکم و رحمةالله و برکاته

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کا خبرسنتے ہی ہمیں گہرے دکھ اور افسوس ہوا۔ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف جنگ میں آپ کے مثالی کردار اور خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا.

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو ایرانی حکومت اور عوام بالخصوص ان کے اہل خانہ اور صوبے کرمان کے عوام سے تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت اور مغفرت کے لئے دعاگو ہوں.

ولاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم

علی الحسینی سیستانی

۸ جمادی الاول ۱۴۴۱
 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =