5 جنوری، 2020 7:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83622325
0 Persons
پاکستانی وزیر خارجہ کا ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد، ارنا - پاکستانی دفترخارجہ کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو ہوئی.

تفصیلات کے مطابق "شاہ محمود قریشی" نے آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی سیکورٹی صورتحال اور تازہ ترین تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

پاکستانی محکمہ خارجہ کے مطابق قریشی نے علاقائی ممالک کے دیگر ہم منصبوں کیساتھ بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشتگردانہ کاروائی میں ایرانی کی اعلی ترین فوجی کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد، پاکستانی محکمه خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہر کسی قسم کی فوجی کاروائی سے گریز کرنے پر زور دیا۔

 واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جسد خاکی کو مشہد الرضا میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا۔ منگل کے روز شہید قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 11 =