5 جنوری، 2020 5:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83622239
0 Persons

ایران اور امریکہ تحمل کا مظاہرہ کریں: پوپ فرانسس

تہران، ارنا - عیسائی کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ایران اور امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حالیہ صورتحال پر تحمل کا مظاہرہ کریں.

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ویٹیکن میں خطاب کرتے ہوئے دنیا کے بہت سارے علاقوں میں خوفناک فضا اور کشیدگی سے متعلق بات چیت کی۔

پوپ فرانسس نے سارے فریقین کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے ان سے دشمنی کرنے سے دوری رہنے کا مطالبہ کیا۔

عیسیائیوں کے روحانی پیشوا نے کہا کہ جنگ سے تباہی اور موت کے بغیر کوئی اور نتیجہ نہیں نکلے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بروز اتوار کو ایک ٹوئٹر پیغام میں دعوی کیا کہ ایران نے حملہ کیا تو اس کے 52 اہم اور حساس ترین مقامات کونشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جسد خاکی کو مشہد الرضا میں حرم رضوی میں تشییع اور طواف کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا۔ منگل کے روز شہید قاسم سلیمانی کو ان کے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =