افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: افغان عہدیدار

تہران، ارنا – افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

یہ بات حمداللہ محب نے گزشتہ روز افغانستان میں تعینات ایرانی سفیر 'بہادر امینیان' کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی.

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے کسی پڑوسی اور علاقائی ملک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے.

انہوں نے ایران میں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ ایران، افغانستان میں اپنے تعمیری اور مثبت کردار ادا کرے گا.

قابل ذکر ہے کہ افغان عوام اور حکام نے گزشتہ روز امریکہ کے دہشتگردی حملے میں جنرل سلیمانی کے قتل کی مذمت کی.

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی، ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا.
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے دہشتگردی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی نشست کا انعقاد کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا اور امریکی پیغام کا جواب ان کے حوالے کردیا.

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =