5 جنوری، 2020 12:12 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83621519
0 Persons
اصفہان اور مسقط کے درمیان براہ راست پرواز کا آغاز

اصفہان، ارنا – ایرانی شہر اصفہان اور عمانی دارالحکومت مسقط کے درمیان براہ راست پروازکا آغاز کردیا گیا.

یہ بات صوبے اصفہان کے ہوائی اڈوں کے ڈائریکٹر جنرل 'حسن امجدی' نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ مسقط- اصفہان کی براہ راست پرواز ہفتے میں ایک دن (ہفتہ) تابان کمپنی کے M-D 88 طیارہ کے ذریعے چلائی جائے گی.

یہ پرواز جس کی گنجائش 160 مسافر ہے؛ ہفتے میں ایک بار (ہفتہ) اصفہان سے مسقط جائے گی اور اسی شام مسقط سے اصفہان واپس آئے گی.

فی الحال اصفہان کے بین الاقوامی شہید بہشتی ہوائی اڈہ نجف، بغداد ، کویت، دبئی اور استنبول کے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں چلاتا ہے۔

اصفہان اور مسقط کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز سیاحت خاص طور پر طبی سیاحت کے فروغ پر مثبت اثر پڑے گا.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 17 =