برطانیہ میں شہید جنرل سلیمانی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

لندن، ارنا – برطانوی دارالحکومت لندن میں شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں اعزازی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی سفیر کے علاوہ مقیم مسلمان شہریوں نے بھی شرکت کی.

منعقد ہونے والی عظیم تقریب میں تین ہزار افراد سمیت مراکز، اداروں، تنظیموں، برطانوی اسلامی اسمبلیوں، لندن میں مراجع اور مذہبی رہنماؤں کے نمائندے اور سائنسدان، مذہبی علماء اور اسلامی ممالک کے سفارتخانوں کے نمائندے شریک تھے.
برطانوی اسلامی مرکز کے سربراہ "سید ہاشم موسوی" نے ایک بیان میں خطاب کیا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی ںے ایران مخالف آٹھ سالہ جنگ سے تکفیری اور داعش دہشتگردوں سے نمٹنے تک اہم کردار ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ داعش اور دوسرے عالمی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں جنرل سلیمانی کی بہادری کبھی بھی فراموش نہیں کی جائے گی.
یاد رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل "قاسم سلیمانی" اور عراقی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابو مہدی المہندس" جمعہ کے روز علی الصبح بغداد میں دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔
امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 0 =