عالمی سطح پر امریکی دہشتگردی کا پیچھا کریں گے: ایرانی اٹارنی جنرل

تہران، ارنا - امریکی حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی فورمز کے ذریعے امریکی دہشتگردی کا تعاقب کریں گے.

یہ بات علامہ "محمد جعفر منتظری" نے ہفتہ کے روز شہید جنرل قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

علامہ محمد جعفر منتظری نے کہا ہے کہ انہوں نے دفترخارجہ کو خط لکھا ہے جس کے تحت امریکہ کے ہاتھوں جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور بڑا جرم ہے جسے یقینا جائزہ لیا جانا چاہیئے.
علامہ منتظری نے کہا کہ ایرانی عوام نے چالیس سالوں کے دوران ثابت کردیا کہ تمام میدان اور سلسلوں میں ہتھیار نہیں ڈالیں گے.
یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید جنرل قاسلم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی کو اتوار کے روز جنوبی شہر اہواز کے بعد مشہد مقدس لے جایا جائے گا جہاں بارگاہ امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔
شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی پیر کی صبح تہران لائی جائیں گی اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی شہر کرمان منتقل کردی جائیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 4 =