5 جنوری، 2020 9:58 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83621187
0 Persons
امریکہ کے شیطانی وجود کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے: ظریف

تہران ، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے عراق میں جنرل سلیمانی کے جنازے میں سینکڑوں عراقی شہریوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیاء میں امریکہ کی شرانگیز موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے.

یہ بات محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز اپنے ذاتی ٹوئیٹر پیج میں کہی.

انہوں نے کہا کہ24 گھنٹے قبل اُس مسخرے (مائیک پمپیو) نے، جس نے چہرے پر سفارتکاری کا نقاب چڑھا رکھا ہے کہا تھا کہ (جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر) عراقی شہروں میں عوام خوشی کا رقص کر رہے ہیں جبکہ آج لاکھوں باافتخار برادران و خواہران نے پورے عراق میں اس کا جواب دے دیا.

انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیاء سے امریکہ کی منحوس موجودگی کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے.

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

قائد اسلامی انقلاب نے جمعہ کے روز جنرل سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر ایران میں تین روزہ عام سوگ کا اعلان کیا.
ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کے دہشتگردی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ایک ہنگامی نشست کا انعقاد کیا.
اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کا نگہبان ہے، کو محکمہ خارجہ میں طلب کیا اور امریکی پیغام کا جواب ان کے حوالے کردیا.

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے حکم میں جنرل قاآنی کو شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد سپاہ قدس کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =