پاکستان میں جنرل سلیمانی کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد، ارنا- پاکستان میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں امریکی حالیہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس کی یاد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق منعقدہ اس تقریب میں پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "محمد علی حسینی" سمیت ایرانی سفاتکاروں اور عہدیداروں نے حصہ لیا تھا۔

اس موقع پر انہوں نے ایرانی حکومت اور عوام کو  پاسداران انقلاب فورس کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کر دیا۔

اس تقریب میں شریک ایرانی سفیر نے جنرل قاسم سلیمانی کو جابر اور ظالم افراد کے سامنے مزاحمت کی اعلی ترین مثال قرار دیتے ہوئے آپ اور ان کی ساتھیوں کی راہ کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی دہشتگردانہ کاروائی میں ایرانی کی اعلی ترین فوجی کمانڈر جنرل سلیمانی کی شہادت کے بعد، گزشتہ روز، پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کا پرچم سرنگون ہوگیا۔

جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب  کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید جنرل قاسلم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی کو ایران لانے کے بعد اتوار پانچ جنوری کو مشہد مقدس لے جایا جائے گا جہاں بارگاہ امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔

شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کے جسد خاکی پیر کی صبح تہران لائے جائیں گے اور نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے آبائی شہر کرمان منتقل کردیے جائیں گے۔ 

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 2 =